اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا کہ محبت جتنی بار ہو ضرور کرنی چاہیے ۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر سے کام کا آغاز کیا، اپنا پڑھائی کا خرچہ وائس اوور کے ذریعے پورا کرتا تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی زبان میرے دل کے قریب ہے ، میرا کیریئر پنجابی بولنے والوں کیساتھ ہی گزرا ہے، کیریئر کا آغاز ہم عمر لڑکیوں سے رہنمائی لے کر کیا، ایسے بہت سے کردار آفر ہوئے جس کے حوالے سے میں نے کہا کہ یہ فلاں لڑکی بہتر طریقے سے کر سکتی ہے ۔