بنگلورو(نیوزڈیسک) بھارتی اداکار ناگا بھوشن ایس ایس کی کار سے خاتون ہلاک ہو گئیں جبکہ اُن کے شوہر شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد پولیس نے اداکار کو گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانندا فلموں کے اداکار ناگا بھوشن کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے کیونکہ گزشتہ شب اُن کی تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے ایک جوڑے سے ٹکرا گئی تھی ،دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ اداکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اداکار کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔