اہم خبریں

شارخ خان کی فلم جوان نے کمائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ،غدر2 دوسرے نمبر پر

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ کی فلم پٹھان کے بعد جوان نے کمائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ،سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں پہلے نمبر پر ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پرشیئرہونے والی فلمو ں کی لسٹ میں واضح ہے کے بالی ووڈ پر صرف خان کا راج ہے سب سے کمائی کرنے والی فلموں میں شاہ رخ خان ،سلمان خان اور عامر خان دو دو فلمیں ٹاپ پر ہیں جبکہ سنی دیول اور پربھاس کی بھی فلمیں اس میں شامل ہیں۔

شارخ خان کی فلم جوان نے 525 کروڑ کماکر پہلے نمبر پر جبکہ سنی دیول کی غدر 2 نے 524 کروڑ دوسرے نمبر ہے ،شارخ کی اسی سال ریلیز ہونے والی فلم پٹھان 524 کروڑ 53 لاکھ روپے کما کر تیسرے نمبر ہے ۔

متعلقہ خبریں