ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی سُپر اسٹار کترینہ کیف نے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کو واٹس ایپ پر مقبولیت کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کروایا تھا، چینلز ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جس کو سلیبریٹی اور اسپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔کترینہ کیف نے مارک زکربرگ کے ساتھ ساتھ عالمی شہرت یافتہ گلوکار و ریپر بیڈ بنی کو بھی واٹس ایپ پر مقبولیت کی دوڑ میں شکست دے دی کیونکہ واٹس ایپ پر گلوکار کے فالوورز کی تعداد 12.6 ملین ہے جوکہ بالی ووڈ اداکارہ سے کم ہے۔