لاہور(نیوزڈیسک)عید میلاد النبیﷺ کے پیش نظر لاہور شہر کے تمام سینما گھر اور تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس سلسلے میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ 29 ستمبر بروز جمعہ کو شہر میں سینما گھروں اور تھیٹرز میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔