کراچی(نیوزڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مدیحہ امام کے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر وائرل ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق مشہور سپرماڈل و اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے کیریئر کا آغاز وی جے کے طور پر کیا انہوں نے پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کی فلم ڈیئرمایا میں بھی کام کیا جس میں انہوں نے منیشا کوئرالہ کے مقابل کام کیا تھا،ان مشہور ڈراموں میں عشق تیرے نام ،سانپ سیڑھی ، باباجانی ،ہیر اور دھانی میں کام کیا ۔ حا ل ہی میں انہوں نے اپنے پہلے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فار انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ کافی کم سن نظر آرہی ہیں اپنی پوسٹ کی گئی تصاویر کے نیچے کیپشن دیا ہے یہ میرا پہلا فوٹو شوٹ تھا اس وقت میری عمر 19 سال تھی ۔