Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مہوش حیات نے باڈی گارڈز رکھ لئے،دیگرسرگرمیاں بھی محدود کردیں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے لیے پرائیویٹ باڈی گارڈز رکھ لیے ہیں۔اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ مہوش حیات نے مبینہ طور پر سیاسی خبروں اور خود پر ہونے والی تنقید کے بعد باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کی ہیں۔رپورٹس کے مطابق مہوش حیات نے اپنی نقل وحرکت اور دیگر سرگرمیاں بھی محدود کر دی ہیں۔اداکارہ سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اب وہ رکھے گئے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کے ساتھ ہی باہر جایا کریں گی۔اس سے قبل سوشل میڈیا پراداکاراؤں پر الزام لگانے والے شخص پر مہوش حیات نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔