Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

دادا جاوید اختر سے ملاقات ہو ہی گئی، عرفی جاوید کاسوشل میڈیاپرتصویرشیئرکرتے ہوئے چٹکلا

ممبئی(نیوزڈیسک)اپنے بے باک ملبوسات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے کہاہے کہ آخر کار میری اپنے دادا سے ملاقات ہو ہی گئی،بھارتی ٹی وی کے مطابق لیجنڈ بھارتی مصنف، منظر نگار اور شاعر جاوید اختر کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر پر عرفی جاوید نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے، عرفی جاوید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر جاوید اختر کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مذاقاً لکھا ہے کہ آخر کار میری اپنے دادا سے ملاقات ہو ہی گئی۔اُنہوں نے بھارتی مصنف کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ جاوید اختر ایک لیجنڈ ہیں، صبح یہاں ان کے ساتھ سیلفیز بنوانے کے لیے بہت سارے لوگوں کی ایک لمبی لائن لگی ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے کسی ایک کو بھی انکار نہیں کیا۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ جاوید اختر نے سب سے مسکراتے ہوئے بات کی، ہر ایک سے بات کی، وہ بہت ہی گرم جوش انسان ہیں، مجھے ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔