کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ شگفتہ اعجاز کو موذی مرض لاحق ہو گیا ، بیٹی کے کہنے پر ٹیسٹ کرایا جو کہ قابل تشویش ہے ، اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی ۔ اس حوالے سے اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ بیٹی نے کینسر کا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا کیونکہ شگفتہ اعجاز کی والدہ بھی کیسنر کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں،اس لیے کینسر کا ٹیسٹ کروایا جس میں فائبرائیڈز ظاہر ہوئے ہیں جن کو مزید جانچنے کے لیے ایم آر آئی کروانے کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی ۔ کینسر کی خبر سنتے ہیں مداحوں نے اداکارہ کی بہتر صحت کی دعا شروع کردی ۔