اہم خبریں

اداکارہ مریم نفیس تنزانیہ میں کیا کر رہی ہیں ،ویڈیو وائرل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مریم نفیس تنزانیہ میں کیا کر رہی ہیں ،ویڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ’’نیم‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ مریم نفیس ان دنوں چھٹیوں پر تنزانیہ میں ہیں ، اس حوالے سے انہوں نے اپنی دلکش تصاویر بھی مداحوں کیلئے شئیر کی ہیں جنہیں مداحوں کے خوب سراہا ہے ۔وہ اس وقت تنزانیہ کے جزیرے زنزیبار میں دلکش مناظر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں جہاں انہوں نے سمندری کچھوؤں کے درمیان ویڈیو بھی بنائی جس میں ان کے شوہر امان احمد اور انہیں دیکھا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ مریم نفیس نے گزشتہ سال ہدایت کار و پروڈیوسر امان احمد سے شادی کی تھی ۔

متعلقہ خبریں