اہم خبریں

سنی دیول نہیں ،شاہ رخ نے باکس آفس پر پھر غدر مچا دیا، امیشا پٹیل

نئی دہلی(نیوزڈیسک) مشہور بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں غدر مچا دیا۔آپ نے سب پر سحر طاری کردیا ہے ہمیں آپ سے پیار ہے ۔ واضح رہے کہ شارخ خان کی فلم جوان کی شاندار کامیابی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اس لیے فلم غدر کی اداکارہ بھی یہ کہے بنا نہ رہ سکیں کے شارخ خان نے غدر مچا دیا ہے ۔اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شارخ خان کو مبارک باد بھی دی ۔ واضح رہے کہ ایس آر کے نے گزشتہ روز فلم غدر کی کامیابی پر منعقدہ پارٹی پر شرکت کر کے سی دیو ل اور امیشا پٹیل کو مبارکباد دی تھی ۔

متعلقہ خبریں