اہم خبریں

موقع ملا تو لاہوراوراسلام آباد میں پرفارم کرونگی، نیپالی گلوکارہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیپالی گلوکار ہ تریشلا گرونگ نے کہا ہے کہ بابر اعظم جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان کے لیے دو ملی نغمے تیار کررہی ہوں، موقع ملا تو لاہور اور اسلام آباد میں پرفارم کروں گی،ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ جب سے ایشیا کپ کیلئے ملتان میں جوگانا گایا ہے تب سے بھارت سے بھی گانے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بارے بہت کچھ سن رکھا تھا، پاکستان کے کھانے بہت لذیذ ہوتے ہیں، پاکستان کے لیے دوملی نغمے تیار کررہی ہوں جنہیں جلد ریلیز کردیا جائے گا، اگر موقع ملا تو مستقبل میں لاہور اور اسلام آباد میں اپنے فن کا جوہر دیکھاؤں گی۔

متعلقہ خبریں