نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نئے سال کے موقع پر خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والی 20 سالہ لڑکی کے ورثاء کی امداد کیلئے میدان میں آگئے۔شاہ رخ خان کی این جی او میر فاؤنڈیشن نے دہلی میں ہلاک قتل ہونے والی انجلی سنگھ کے اہلخانہ کو امدادی رقم دی۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میر فاؤنڈیشن نے انجلی کے اہلخانہ کو رقم عطیہ کی ۔نئے سال کی رات نئی دہلی کے علاقے کانجھا والا میں انجلی سنگھ کی موٹربائیک کو گاڑی والے نے ٹکر ماری۔انجلی گاڑی کے نیچے آگئی اور ڈرائیور 12 کلومیٹر تک گاڑی چلاتا رہا، اس دوران انجلی گاڑی کے نیچے ہی تھی۔