اہم خبریں

میرے شوہر کو اغواء کرلیا گیا، حریم شاہ

کراچی(نیوزڈیسک)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہاہے کہ ان کے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ۔اتوار کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں ٹک ٹاکرحریم شاہ نے کہا کہ بلال شاہ لندن سے کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا، اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد ڈالے میں آئے اوربلال شاہ کو اٹھا کر لے گئے ۔حریم شاہ نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے میرے شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔

متعلقہ خبریں