Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کام کرنیوالی خواتین پر تنقید،لالی ووڈ اداکارہ سونیا حسین بھی حق میں بول پڑیں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پرعورتوں کے لئے ایک پوسٹ تحریر کی ہے ۔جس میں انہوں نے کام کرنے والی خواتین پر کی جانے والی تنقید پر بات کی۔ پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے خواتین کے حق میں آواز اٹھائی اور لکھا کہ پاکستان میں ہر کام کرنے والی عورت پر تنقید کی جاتی ہے۔ انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔یہاں کی عورت ہر روز ہی توہین ، ہراسانی ، شرمندگی کا سامنا کرتی ہے اور انہیں برے القابات سے پکارا جاتا ہے ۔ ہمیں جاگنا ہوگا ، آواز اٹھانی پڑت گی اس پر بات کرنی ہوگی اور اس صورتحال کو دیکھنا ہوگا۔عورت اس ملک کی آبادی کا نصف ہے اور ہمیں اس انداز میں بےعزت کیا جاتا ہے ۔ ہم رہمنا ہیں، ہم مشکلات کا سامان کرنی والی ہیں، جانباز ہیں ۔ ہم پاکستان کا مستقبل ہیں اور ہمیں بھی ایسے ہی عزت اور احترام چاہیے ۔اس پوسٹ پر سونیا حسین کو منفی تبصروں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔