نیٹ فلکس کی مشہور فلم حسین دلروبا کے سیکوئل کی تیاری، جلد ہی مووی کی شوٹنگ شروع کرنیکااعلان

نیویارک(نیوزڈیسک)فلم کی لیڈ میں شامل اداکار ویکرنت میسی نے حسین دلروبا کے سیکوئل کی تصدیق کردی ، فلم میں تاپسی پنو نے ویکرنت کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جولائی 2021 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس میں حسین رلروبا فلم کو پیش کیا گیا ۔ یہ ایکشن سسپنس فلم کافی عرصے تک نیٹ فلکس ٹاپ ٹین میں بھی رہی ۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل اداکار ویکرنت میسی نے فلم کے سیکوئل کے حوالے سے بتایا کہ جلد اس سیکوئل کی شوٹنگ پر کام شروع ہو جائے گا ۔ انہوں نے فلم کے سیکوئل کی تصدیق کر دی۔حسین دلروبا ایک ایکشن ، تھرلر ، کرائم بیسڈ فلم تھی ۔ جس میں تاپسی پنوں ، ویکرنت میسی اور ہشوردھن رانے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ حسین دلروبا فلم کے سیکوئل کے حوالے سے ویکرنت نے بتایا کہ فلم کے دوسرے سیکوئل میں بہت کچھ مختلف اور نیا ہوگا ، سوائے ان کے اور تاپسی کے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امیدوں سے بڑھ کر محبت ملی جس کی ہمیں توقع بھی نہ تھی ۔ ویکرنت نے یہ بی بتایا کہ جلد ہی فلم کی شوٹنگ کو شروع کردیا جائے گا۔