اہم خبریں

اشنا ہ شاہ نے مردوں کو کامیاب شادی کا اہم ٹوٹکا بتا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشہور پاکستانی اداکارہ اشنا ہ شاہ نے شادی شدہ مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بیویاں فون کو ہاتھ لگائیں تو شوہر نہ گھرائیں ، شوہروں کو اس حوالے سے فرق نہیں پڑنا چاہیے کہ ان کی بیویاں ان کا فون چیک کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اشناہ شاہ نے کہا کہ بیویوں کو اگر ضرورت پڑے تو اپنے شوہر کا موبائل ضرور چیک کریں۔ اچھے تعلقات کیلئے شوہر اپنے موبائل پاسورڈز بیویوں کو شیئر کرنا چاہیے ، ایسا ضروری ہے میں میرے شوہر نے تو اپنے فون پاس ورڈز مجھ سے شیئر کیئے ہیں۔ واضح رہے کہ عشنا شاہ کی رواں سال پاکستانی نژاد گالفر حمزہ امین سے شادی کی ہے۔

متعلقہ خبریں