نئی دہلی(نیوز ڈیسک) نواب آف پٹودی چھوٹے نواب سیف علی خان کے بارے میں کرینہ کپور کا بڑا انکشاف،میرا شوہر گھر کا باورچی ہے ،انہیں اچھا کھانہ پکانا آتا ہے ،ہم گھر کے پرندے ہیں،چھٹی پر لوگ ریسٹورینٹ جاتے ہیں اور اور ہم چاہتے ہیں گھر میں وقت گزاریں۔ سیف علی خان ہر قسم کے کھانے بنانا جانتے ہیں،ان کے ہاتھ میں ذائقہ ہے ،پیزا پاستا بہت اچھا بناتے ہیں ، ہم پہلے کسی کھانے کی ترکیب دیکھتے ہیں اور پھر اُسے بناتے ہیں، ہم لوگوں کو گھر بلا کر کھانا کھلاتے ہیں بجائے اس کے باہر کسی ریسٹورینٹ میں کھانا کھائیں ۔