اہم خبریں

بریٹنی اسپیئرز طلاق پر سوالات پوچھنے والوں پر برس پڑیں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) بریٹنی اسپیئرز پھر ناکام،طلاق پر سوالات پوچھنے والوں پر برس پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکارہ کی سیم اصغری سے محبت کی شادی صرف 13 ماہ ہی چل سکی اگرچے ان کی دوستی 6 سال تھی جو مزید نہ چل سکی ۔ اپنی علیحدگی پر ردعمل دیتے ہوئے بریٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام پر گانا گنگنانے کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ میں اور سیم اصغری اب اکٹھے نہیں ،6 سال ساتھ رہنا طویل وقت ہے ،میں بھی اس پر حیران ہوں یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے مجھے کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بریٹنی اسپیئرز کی علیحدگی شوہر کے ملازم کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے ہوئی،اس لیے بریٹنی اسپیئرز سے لاس اینجلس کاؤنٹی کورٹ میں علیحدگی کی درخواست دی تھی۔

متعلقہ خبریں