ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن سٹار ہریتھک روشن کہا کہ فلم ’وار‘ کی شوٹنگ کے دوران مجھ پر اتنا شدید قسم کا ڈپریشن طاری ہوا تھا کہ مجھ اپنی موت کا خوف طاری ہوگیا تھا۔ ف انہوں نے فلم ’وار‘ کی شوٹنگ کے دوران اپنے ڈپریشن کے تجربات لوگوں سے شیئر کیے ہیں۔فٹنس ٹرینر کرس گیتھن سے گفتگو کے دوران اداکار نے کہا کہ محسوس ہوتا کہ وہ شوٹنگ کے دوران مر جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت فلم میں پرفیکشن کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن اس کیلئے تیار نہیں تھے۔ہریتھک روشن نے مزید بتایا کہ جب وہ مکمل طور پر ڈپریشن کا شکار ہوگئے تو انہیں سمجھ آیا کہ اب زندگی میں تبدیلی لانی چاہئے۔