اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کی شادی ،سچ یا صرف افواہ سوشل میڈیا پر چرچے ۔تفصیلات کے مطابق گردش خبروں کے مطابق ماہرہ خان اگلے مہینے اپنے دوست سلیم کریم سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں ،اس حوالے سے ماہرہ خان کی طرف سے ہاں یا ناں کی کو خبر نہیں آئی، ماہرہ خان کی شادی ستمبر میں پنجاب میں ہوگی جہاں صرف ان کے قریبی رشتہ داروں کو بلایا جائے گا، اداکارہ کا پہلی شادی سے ایک بیٹا (اذالان) بھی ہے ۔