کراچی(نیوزڈیسک)لیجنڈ ٹی وی میزبان طارق عزیز کی اہلیہ حاجرہ نے انکشاف کیا ہے کہ طارق عزیز مرنے سے قبل آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحاجرہ نے بتایا کہ میرا خیال تھا وقت کے ساتھ مداحوں کی طارق عزیز سے محبت اور چاہت میں کمی آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوابلکہ محبت اور ان کی عزت میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔