اہم خبریں

اداکارہ نورسے کس نے شادی کروائی، عون چوہدری کا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء سابق وفاقی وزیر عون چوہدری نے بتادیا کہ کس نے نور کی ان سے شادی کروائی۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر عون چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی شادی اپنی کزن جبکہ دوسری شادی اپنی مرضی سے اداکارہ نور سے کی ، میرے دوستوں نے مجھے نور سے ملوایا، انہیں شادی کی پیشکش کی تو اداکارہ نے قبول کر لیا،ادکارہ نور سے میری دوبیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جن سے مجھے بہت پیار کرتا ہوں ، اسی وجہ سے میں نے نور کو دوبارہ اپنایا،گھر
میں لڑائی نہیں ہوتی ، دونوں بیویاں الگ الگ رہتی ہیں۔ عون چوہدری نے کہا کہ دوشادیاں نبھانا مشکل نہیں بس دونوں کا اخترام کریں ۔

متعلقہ خبریں