اہم خبریں

آج کل لوگوں نے آقربا پروری کے نئے طریقے سیکھ لیے ہیں ،اے آررحمان

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آررحمان نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں لوگوں نے آقربا پروری کی بھی نئی اصلاح سیکھ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آررحمان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرے بچے خدیجہ ،امین موسیقی کے شعبے میں میرے فن کو آگے بڑھائیں اور ترقی کی منازل طے کریں اگر یہ آگے نہیں بڑھائیں گے تو میری محنت مقصد کھودے گی آج کل لوگوں نے اقربا پروری کی نئے طریقے سیکھ لیے ہیں، اگر میرے بچے میرے کام کو آگے نہیں بڑھائیں گے تو یہ سب گودام بن جائے گا،اگر میں نسل کیلئے پیسہ چھوڑ جاؤں تو ختم ہوجائے گا، لیکن فن آگے منتقل ہوتا رہے گا، میں اپنے بچوں کو ہر چیز بتاتا ہوں تاکہ سیکھنے کا عمل جاری رہے ۔

متعلقہ خبریں