Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اکشے اور شاہ رخ کی 25 سال پرانی تصویر وائرل،سوشل میڈیا صارفین کوبھاگئی

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمارے کی 25 برس پرانی ایک تصویر سوشل میڈیا کافی پسند کی جارہی ہے، جس میں وہ فلم سیٹ پر کرکٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ تصویر 1997 کی فلم ’’دل تو پاگل ہے‘‘ کے سیٹ پر لی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکشے بیٹنگ کررہے ہیں جبکہ کرسی سے بنی وکٹ کے پیچھے کیپنگ کرتے شاہ رخ خان نظر آرہے ہیں۔اس فلم میں ان دونوں کے علاوہ کرشمہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے بھی کام کیا تھا۔