لاہور(نیوزڈیسک)اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جنّات اور پریاں نظر آتی تھیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے اداکارامیرا نے کہاکہ میرے دادا حکیم اور مذہبی آدمی تھے، ان کے پاس موکلوں کو قابو کرنے کی طاقت تھی اور ان کی دعائیں ہمیشہ پوری ہو تی تھیں اس لیے لوگ ان کے پاس دعائیں کروانے آتے تھے۔اداکارہ میرانے کہا کہ میں اپنی دادی اور دادا کے پاس ہی رہتی تھی اور پریوں اور موکلوں کو دیکھ سکتی تھی جو میرےدادا کے قابو میں تھے۔