لندن(نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے قیمتی گاڑی دے کر بیوی کو راضی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے اپنے بیوی کو دی گئی قیمتی گاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم کو جی ویگن اسٹائل کی قیمتی گاڑی تحفے میں دی ،اس حوالے سے عامر خان نے کہا کہ فریال کو جی ویگن اسٹائل گاڑیاں پسند ہیں، میں ایسا تحفہ دے کر فریال کو حیران کرنا چاہتا تھا، واضح رہے برطانوی ماڈ ل کے ساتھ تعلقات منظر عام پر آنے کی وجہ سے عامر خان کی ازدواجی زندگی بہت متاثر ہوئی تھی ،یہ بھی خبریں تھیں کے عامر خان صلح کے لیے ہر کام کرنے کوتیار ہیں۔گاڑی ملنے کے بعد فریال کی خوشی بہت دیدنی تھی ۔