واشنگٹن(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں دھوم مچانے والی ،باربی دبئی میں جلوے دکھانے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی نئی فلم باربی کو دبئی میں نمائش کی اجازت مل گئی فلم 10 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائیگی ،ٹکٹوں کی فروخت ابھی شروع ہوگئی ،باربی کو دبئی کی میڈیا کونسل سے بھی اجازت مل گئی ، باربی اب تک 800 ملین ڈالر کاما چکی ہے ۔