اٹاوہ(نیوز ڈیسک) کینیڈین گلوکارڈریک نے 27 سال پہلے قتل ہونیوالے مشہور گلوکار ٹوپاک کی یادگاری انگوٹھی خرید لی ۔تفصیلات کے مطابق مشہور گلوکار ڈریک نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس کی قیمت 2 سے 3لاکھ لگائی گئی ،لیکن میں نے 10 لاکھ ڈالر میں خرید لی ،ڈریک نے مشہور گلوکار کی یاد میں اتنی بڑی رقم دی ۔ واضح رہے کہ آنجہانی گلوکار ٹوپاک نے یہ انگوٹھی ایوارڈ شو میں اپنی آخری پرفارمنس پر پہنی ہوئی تھی،25 سالہ ٹوپاک شکور کو 13 ستمبر 1996 کو قتل کردیا گیا تھا،ٹوپاک شکور 1996 میں اتنے مشہور تھے کہ ان کے البمز کی ساڑھے 7 کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔