اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشہور اداکارہ عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا کہ میں کبھی اداکارنہیں بننا چاہتا تھا، لیکن موقعوں سے فائدہ اٹھایا اپنا کریئر بنانے کیلئے 16 سال کی عمر میں گھر چھوڑا ،میں زندگی میں سکون حاصل کرنا چاہتا تھا ، بس پہلے کچھ بن جانے کی لگن تھی، چھوٹی چھوٹی خواہشات کیلئے بے سکون ہونا پسند نہیں اس لیے میں کچھ بننا چاہتا تھا، اسی لیے کریئر بنانے کے بعد ہی شادی کی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ عدنان شاہ ٹیپو نے مذاحیہ ڈرامہ سیریل سب سیٹ ہے سے شہرت حاصل کی ،وہ انگلش فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں، وہ اب تک کئی پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔عدنان شاہ بالی ووڈ فلم فلم کجرارے میں بھی کام کر چکے ہیں ۔