اہم خبریں

اداکارہ نادیہ جمیل کا رضوانہ کیلئے انصاف کا مطالبہ

لاہور(نیوزڈیسک)اداکارہ نادیہ جمیل نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کےلیے انصاف کا مطالبہ کردیا۔اداکارہ نادیہ جمیل نے سوشل میڈیاپر جاری پیغام میں عوام سے رضوانہ کی صحت کےلیے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بچی اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے اور اس پر بدترین تشدد کرنے والی خاتون آزاد گھوم رہی ہے، بچی کو انصاف ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خدارا غربت کا مقابلہ کرنے کےلیے اپنے بچوں کو استعمال نہ کریں،معصوم بچوں نے پاکستان کی غربت کا ٹھیکہ نہیں اٹھایا ہوا۔

متعلقہ خبریں