اہم خبریں

عامر خان کی شادی پھر مشکلات کا شکار، ماڈل سمیرا کیساتھ اسکینڈل سامنے آگیا

لندن(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد برٹش باکسر عامر خان کی شادی مشکلات کا شکار،میڈیا نے عامر خان کی طرف سے ماڈل سمیرا کو بھیجے پیار بھرے پیغامات کا بھانڈا پھوڑ دیا ،اہلیہ فریال مخدوم میں پھر دوریاں ، شوہر کی باربار بیوفائی سے تنگ ہو کر فریال مخدوم الگ رہنے پر مجبور ۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کا ماڈل سمیرا کیساتھ جنسی پیغامات کا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے میاں بیوی میں دوبارہ دوریاں پیداہو گئیں ہیں ۔ اس حوالے سے فریال مخدوم نے کہا کہ عامرخان سے متعلق دنیا جانتی ہےلیکن ماڈل سمیرا نے شادی شدہ شخص کیساتھ ایسے پیغامات کا تبادلہ کیوں کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ میری توجہ کا مرکز بچے ہیں اور میں انہیں اس پوری صورتحال سے محفوظ رکھنا چاہتی ہوں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عامر خان نے اپنی بے وفائی پر فریال مخدوم سے پہلے بھی معافی مانگ چکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں