کولمبیا (نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کی کچرے میں شوٹنگ ، اس دوران کچرے میں سے چوہا نکل آیا جسے دیکھ کر گلوکارہ کی چیخیں نکل آئیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ جل پری کا لباس پہنے کچرے میں شوٹنگ کر رہی تھیں کہ کچرے میں سے چوہا نکل آیا جسے دیکھ کر شکیرا کی چیخیں نکل آئیں۔ گلوکارہ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ،مداحوں کی طرف سے ویڈیو پر طنزیہ کمنٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شکیرا گانے کی شوٹنگ کے لیے جل پری کا لباس پہن کر کچرے کے ڈھیرپر لیٹی گانا گا رہی ہیں کہ اچانک چوہا نکل آیاجسے دیکھ کر عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا چیخ پڑیں ،وہ اُٹھ کر بھاگنا چاہتی تھیں لیکن جل پری کے لباس میں ایسا کرنا ممکن نہیں تھا ۔