چڑیا گھر میں چیتے کی پیدائش ،بچے کا نام معروف اداکارہ روینا ٹنڈن کے نام پر رکھ دیا

بمبئی (نیوز ڈیسک)کان پور چڑیا گھر میں چیتے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جسے سردی سے بچانے کیلئے اداکارہ روینا ٹنڈن نے ہیٹر ز اور ضروری ادویات فراہم کردیں۔بھارت میں کڑاکے کی سردی جاری ہے ۔ بچے کو سردی سے بچانے کیلئے اداکارہ روینا ٹنڈن کے تعاون پر انتظامیہ نے چیتے کے بچے کا نام ’روینا‘ ہی رکھ دیا ۔ بالی وڈ اداکارہ روینا ٹنڈن جانوروں میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے جنگلی حیات کی خیر سگالی سفیر بھی بنایا گیا ہے۔
کان پور چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ روینا ٹنڈن کا شکریہ ادا کیا گیا اس ویڈیو پوسٹ میں انہیں نے یہ بھی بتایا ہے کہ نومولود کا نام روینا رکھا ہے۔انتظامیہ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے روینا کی جانب سےاس عمل کو سراہتے ہوئے چڑیا گھر انتظامیہ کے کام کی تعریف بھی کی گئی۔