اہم خبریں

ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ کو پنجاب بھر میں نمائش سے دوبارہ روک دیا گیا

لاہور(اے بی این نیوز)ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ کو پنجاب بھر میں نمائش سے دوبارہ روک دیا گیاسینسر بورڈ کی طرف سے مشروط اجازت کے ایک دن بعد فلم کی نمائش دوبارہ روک دی گئی۔ پنجاب سینسر بورڈ نے فلم کو این او سی جاری کیا تھا لیکن متنازعہ مواد کی وجہ سے پھر نمائش روک دی گئی پنجاب سینسر بورڈ ذرائع کے مطابق فلم کو دوبارہ ریویو کیلئے نمائش سے روکا گیا ہے اور یہ فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہےدوسرے ریویو کے بعد ہی فلم کی نمائش کا فیصلہ کیا جائے گا،سندھ اور اسلام آباد میں ’باربی‘ کی نمائش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں