اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کے مشہور ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یٰسین نے کہا کہ اگر گن پوائنٹ پر شادی کرنا پڑی تو مہوش حیات کا انتخاب کروں گا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مشہور ڈیزائنر ایچ ایس وائی نے کہا کہ نیو یارک سے تعلیم حاصل کی اور 12 سال کی عمر میں پیسے کمانا کیلئے سڑک کنارے فرنچ فرائز فروخت کیے اور لائبریری میں بھی کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم لندن میں تھے تو والدہ کے کندھوں میں بیٹھ کر شہزادی ڈیانا کی شادی میں شرکت کی ،وہ منظر آج بھی مجھے یاد ہے ،شادی سے واپس میں نے گھر آکر ٹشو پیپر کی مدد شہزادی ڈیانا جیسا جوڑا بنایا اور اپنی بہن کی گڑیا کو پہنایا ۔