اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں فلم باربی نے دھوم مچا دی،شوبز انڈسٹری بھی باربی کے رنگ میں رنگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق
2023 میں ریلیز ہونے والی فلم باربی نے پاکستانی اداکاراؤں اداکاروں کو دیوانہ بناڈالا۔ واضح رہے کہ فلم باربی کی اداکار ہ مارگوٹ روبی اور اداکار کین ریان گو سمیت فلم کی ہر چیز کو گلابی دیکھایا گیا ہے ۔ پاکستان کی مشہور اداکارہ اقراء عزیز،ہانیہ عامر،یمنیٰ زیدی،مایا علی،مہوش حیات،ماہرہ خان اور سجل علی نے بھی باربی کا روپ اپنا یا جبکہ شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان،بلال عباس،فہد مصطفیٰ،وہاج علی،فواد خان،زارا نور عباس اور حمزہ علی عباسی کو بھی باربی کے مشہور کردار کین کے روپ میں دیکھا گیا۔
ٕ