نئی دہلی(نیوزڈیسک) عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کا نجی ائیر لائن کے طیارے میں اوباش لڑکوں سے سامنا، عرفی نے بھی بے باکی سے ان کا مقابلہ کیا۔اس کے بعد اس واقعہ کی تفصیلات عرفی جاوید نے انسٹا گرام پر شیئر کرتے کہا کہ میں گوا جارہی تھی، اسی دوران جہاز میں نشے سے دھت لڑکوں کا ایک گروپ بھی سفر کررہا تھاجنہوں نے میرے ساتھ کھلم کھلا بد تمیزی کی،مجھ پر جملے کستے رہے ،مجھے ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑا ،یہ گندی باتیں کررہے تھے ،جب میں نے انہیں روکا تو ان میں سے ایک نے کہا کہ اس کے دوست نشے میں ہیں۔ اس پر عرفی نے جواب دیا کہ آپ نشے میں ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی خاتون کے ساتھ غلط سلوک کریں ، میں پبلک فیگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں ۔