اہم خبریں

امریکی لیجنڈ پاپ گلوکار ٹونی بینیٹ انتقال کر گئے

نیویارک (نیوزڈیسک) امریکی لیجنڈ پاپ گلوکار ٹونی بینیٹ انتقال کر گئے ،ان کی عمر 96 سال تھی ،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت انہوں نے 20 گرامی ایوارڈ اپنے نام کیے تھے،بینیٹ پبلکسٹ نے امریکی گلوکار کے انتقال کی تصدیق کردی ان کا انتقال اُن کے آبائی شہر نیویارک میں ہوا، ان کا کیریئر آٹھ دہائیوں پر مشتمل ہے، 20 سے زائد ایوارڈ اپنے نام کرنے والے ٹونی بینیٹ 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔اس بات کی خبر آج ٹونی بینیٹ کے ترجمان نے ترجمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا کہ ٹونی آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے لیکن وہ اپنی موت سے کچھ روز قبل بھی اپنے پیانو پر اپنا پہلا ہٹ گانا ’’ بی کاز آف یو ‘‘ گا رہے تھے ،ٹونی ہمارے دل میں تمہارے گانے ہمیشہ کے لیے محفوظ ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹونی کو ہلیری کلنٹن ،ایلٹن جان، کیرول کنگ سمیت دیگر اہم شخصیات کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ خبریں