اداکارہ سارا علی خان مقبوضہ کشمیر میں، لاکھوں کے لباس زیب تن،غریب اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم بچوں کے ساتھ تصاویر

ممبئی (  اے بی این نیوز   ) بالی ووڈ کی کوبرو اداکارہ جو ان دنوں ساشل میڈیا اور خبروں مین بہت زیادہ ان ہیں،

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا ،وہاں کے لوگوں سے ملاقات کی، سبزہ زار علاقوں میں اپنی تساویر بنو ائیں اور ان کو سقشل میڈیا پر وائرل کر دیا بس پھر کیا تھا کہ ان کے مداھوں کی ایک لائن لگ گئی اور ان کی تصاویر ،خصاصی فوٹو سیشن کو خوب پسند کیا گیا،

انسٹاگرام پر بھی انہوں نے اپنی تصاویر کو شیئر کیا،مداحون سے دل کھول کر پذیرائی لی،بالی ووڈ کی کی ادکارہ ابھی بھی مقبوضہ کشمیر میں وہان کے نظاروں کے مزے لے رہی ہیں،ان کی تصاویر مین دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے بچوں کے ہمراہ ہیں

جنھوں نے پھٹے پرانے کپڑے پہن رکھے ہیں ،جبکہ ادکارہ نے جو لباس زیب تن کر رکھے ہیں ان کی قیمت لاکھوں میں ہے،یہ ہی بھارت کا ظلم ہے کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا ہوا ہے، سارا علی خان کبھی بکری سے پیار کرتی تو کبھی بچوں کے ساتھ وقت گزارتی نظر آرہی ہیں ۔بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان ان دنوں اپنی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی کامیابی کا لطف اٹھا رہی ہیں ۔ وکی کوشل اور سارا علی خان اسٹارر یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی ہے ۔ فلم کی کامیابی کے بعد سارا علی خان ان دنوں جموں و کشمیر میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، تصاویر میں سارا علی خان نے ایک بلیک کلر کی جیکٹ پہن رکھی ہے ، جس میں الفابیٹس لکھے ہوئے ہیں ۔ تصاویر میں اداکارہ الگ الگ پوز میں نظر آرہی ہیں ۔اس تصویر میں سارا علی خان چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ وقت گزارتی نظر آرہی ہیں ۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارا علی خان چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ چٹان پر بیٹھی ہوئی ہیں اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارا علی خان ندی کے پاس چٹان پر لیٹ کر پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے سارا علی خان نے کیپشن میں لکھا: جب روح مطمئن ہو، پہلے بکری سے اور پھر بچوں سے دوستی کی اور پھر ہم نے وہ چائے پی جو مجھے پسند ہے ۔ اداکارہ سارا علی خان کی یہ تصاویر فینس کو کافی پسند آرہی ہیں اور اداکارہ کے چاہنے والے ان تصاویر پر جم کر کمنٹس کرتے نظر آرہے ہیں ۔

وہیں اگر اداکارہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو سارا علی خان جلد ہی فلم میٹرو ان دنوں میں نظر آئیں گی ۔ اس فلم میں سارا کے ساتھ آدتیہ رائے کپور کی جوڑی دکھے گی