اہم خبریں

شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن ابھی تک مجھے میرا ہم خیال نہیں ملا، ریشم کا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹر کی مشہور اداکارہ ریشم نے کہا کہ شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن ابھی تک مجھے میرا ہم خیال نہیں ملا۔ اداکارہ ریشم نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن ابھی تک مجھ ویسا شخص ملا ہی نہیں اور نہ میں نے تلاش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاداری، عزت اور خلوص جیسی خصوصیات شریکِ حیات میں ہونی چاہئیں اور ایسا شخص کبھی تلاش کرنے سے نہیں ملتا بلکہ جب اللہ چاہے تب ہی ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے ،اب ماحول کے مطابق ہم نے خود کو بدل لیا ہے ، میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہو جو میرے ہم خیال ہو، جس کے بغیر میں زندہ نہ رہ سکتی ہوں لیکن کسی ایسے کا ملنا بہت مشکل ہے۔

متعلقہ خبریں