واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ہالی وڈ مشہور ایکشن فلم مشن امپاسبل کی پاکستان میں ریلیز کا تیسرا روز ،شائقین کا رش۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کچھ سینماؤں یہ فلم اردو زبان میں دکھائی جا رہا ہے جس کی وجہ سے شائقین زیادہ تعداد میں سینما گھرؤں کا رخ کر رہے ہیں، مشن امپاسبل خطرناک اسٹنٹس سے بھرپور ہے اس میں موٹر سائیکل چھلانگ اور پیرا شوٹ سے اُڑنے والے اسٹنٹ دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔
فلم سازوں کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ ان اسٹنٹ کی تیاری کیلئے ٹام کروز نے 500 سے زائد بار تیز رفتارموٹر سائیکل کیساتھ پہاڑ سے چھلانگ لگائی۔یاد رہے کہ ٹام کروز خطرناک اسٹنٹس کرنے کیلئے مشہور ہیں ، 61 سالہ امریکی اداکار ان جان لیوا اسٹنٹس کو سرانجام دیتے ہوئے ٹخنا، بازو اور ہاتھ توڑوا چکے ہیں، ان کو کمر پر بھی کئی بار چوٹیں آئی ہیں۔















