اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ماڈل و اداکار عماد عرفانی نے اپنے مرحوم بیٹے کی یاد میں کہا کہ بیٹے آپ میری زندگی کی سب سے بہترین خوشی تھے آپ مجھے ہمیشہ یاد آؤگے۔تفصیلات کے مطابق بیٹے کی موت کے 2 ماہ بعد اداکار عماد عرفانی سوشل میڈیا پر واپس آگئے، انہوں حال ہی میں اپنے بیٹے کی وفات کا دکھ برداشت کیا ہے ۔ بیٹے کی یاد میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں ا ور کپشن میں لکھا کہ آپ میری زندگی میں آنے والی سب سے بہترین خوشی تھے، مجھے اس بات کا احساس دلانے کے لئے شکریہ۔ آپ میں کچھ تھا جس نے مجھے بےحد متاثر کیا،پیارے بیٹے آپ ہمیشہ یاد آؤ گے۔















