احمدآباد(نیوزڈیس)بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل ہی انتہا پسند ہندو انتہا پسندی پر اتر آئے ، فلم کے پوسٹر پھاڑ دئیے اورشدید احتجاج کیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دال کے کارکنوں نے گجرات کے شہر احمدآباد کے پوش علاقے کے ایک شاپنگ مال میں اپنا غصہ نکالااور نئی آنے والی فلم پٹھان کے پوسٹر پھاڑ دیئے ۔ فلم کی پروموشن کے حوالے سے لگائی جانے والی اسٹینڈیز ، پوسٹر اور دیگر تشہیری مواد کو توڑدیا اور مال کے مختلف جگہوں میں جہاں پوسٹرز آویزاں تھے انہیں ہٹا دیا۔شاہ رخ خان کی فلم کے خلاف احتجاج کا یہ سلسلہ اس وقت شدت پکڑا جب فلم میں دیپیکا پاڈوکوناور شاہ رخ خان کا گانا بے شرم رنگ ریلیز ہوا۔ انتہا پسند ہندوں نے گانے کو مذہبی رنگ سے جوڑا ۔