اہم خبریں

بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار عالیہ بھٹ سپر ایجنٹ بنیں گی


نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سپر ایجنٹ بنیں گی ،فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ یش راج فلمز کی جاسوسی دنیا میں پہلی بار سپرایجنٹ کا کردار ادا کریں گی یہ بالی ووڈ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کیونکہ اس سے پہلے سپرایجنٹ کے رول میں شاہ رخ خان، سلمان خان ،ہریتھک یا پھر جان ابراہم نظر آتے رہے ہیں۔ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ یہ فلم تھرل اور ایکشن سے بھرپور ہوگی ۔ واضح رہے کہ جاسوسی پر مبنی یش راج فلمز کی پہلے ہی بلاک بسٹرفلمیں آچکی ہیں جن میں ٹائیگر ،وار ،پٹھان ہیں ۔

متعلقہ خبریں