اہم خبریں

سمرت کور کو بولڈ اداکاری کیوجہ سے مشکلات کا سامنا،امیشا پٹیل حق میں بول پڑیں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ سمرت کور کو بولڈ اداکاری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا،امیشا پٹیل حق میں بول پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل نے فلم غدر2 کی اداکارہ سمرت کور کیلئے میدان میں آگئیں،سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کہہ دیا کہ
سمرت کور کیلئے مثبت باتیں کریں،لڑکی کو شرمندہ نہ کریں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین سمرت کور کی بولڈ اداکاری کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے کہہ رہے کہ ایسی اداکارہ کو ایسی فلم میں کیو ں رکھا گیا ۔ بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل نے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دیا کہ سمرت کور کے حوالے سے مثبت باتیں کریں ،ایک لڑکی کو شرمندہ نہ کریں، ہمیں نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں