آذربائیجان (اے بی این نیوز) بالی ددڈ کی خوبرو اداکارہ جو کسی نہ کسی ظرح خبروں کی زینت بنی رہتی ہے،کبھی آیٹم سانگ کے حوالے سے تو کبھی شادی کے حوالے سے تو کبھی طلاق کے حوالے سے ۔

ان دنوں ملائیکہ اروڑا آذر بائیجان کے دورے پر ہیں اور وہاں سے انہوں نے اپنی تصاویر شئیر کی ہیں جس کی وجہ سے وہ پر سوشل میڈیا پر چھائی ہو ئی ہیں،اس سیر سپاتے کے دورے پرملائیکہ کے ساتھ اور بھی ان کے دوست ساتھ ہیں، یہ لوگ خوب سیر سپاٹے کر رہے ہیں، باکو کا علاقہ ملا ئیکہ کو بہت پسند آیا،خوبصورت اداکارہ ملائیکہ اروڑہ یوں تو 48 سال کی ہیں، لیکن ان کی فٹنس اور فیشن کے پیش نظر ملائیکہ کی عمر کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہوتا ہے ۔ ملائیکہ بولڈنیس کے معاملات میں کافی آگے رہتی ہیں ۔

آئے دن سوشل میڈیا پر نئی نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

ملائیکہ ارورہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جو کافی زیادہ وائرل ہورہی ہیں
















