لاس اینجلس (اے بی این نیوز)راک اینڈ رول لیجنڈ ایلوس پریسلے کی اکلوتی بیٹی لیزا میری پریسلے کی موت کی وجوہات سامنے آگئیں،لاس اینجلس میڈیکل آفس کے مطابق لیزا میری پریسلے باؤل آبسٹرکشن (آنتوں میں رکاوٹ) کے سبب موت کے منہ میں گئیں۔ انہیں یہ تکلیف کئی سال قبل وزن میں کمی کے لئے کروائی گئی سرجری کے سبب ہوئی،واضح رہے کہ باؤل آبسٹرکشن چھوٹی یا بڑی آنت کے جزوی یا مکمل طور پر بلاک کرنے کو کہتے ہیں،54 سالہ لیزا میری پریسلے 12 جنوری کو کیلیفورنیا کے ایک اسپتال میں لے جانے کے بعد انتقال کر گئی تھیں،لیزا میری پریسلےنے اپنی موت سے دو دن قبل گولڈن گلوبز میں پرفارم کیا تھا۔















