Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سونم کپور نے ممبئی میں اپنا فلیٹ ساڑھے 32 کروڑ روپے میں فروخت کردیا

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ممبئی میں اپنا عالیشان فلیٹ ساڑھے 32 کروڑ روپے میں فروخت کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ سونم کپور زیادہ تر لندن میں رہتی ہیں اور انہوں نے یہ فلیٹ 2015ء میں خریدا تھا۔ رپورٹس کے مطابق سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کا دہلی میں ایک بنگلہ بھی ہے جبکہ ان دونوں شخصیات کا لندن میں بھی ایک گھر ہے۔واضح رہے کہ کارتک آریان ممبئی میں ایک نئے گھر کی تلاش کر رہے تھے اس کےلئے انہوں نے شاہد کپور اور میرا راجپوت کی پرانی رہائش گاہ بھی گیے، اتنا ہی نہیں، ماضی قریب میں سونم کپور، اکشے کمار جیسی کئی مشہور شخصیات نے بھی اپنی جائیدادیں بھاری رقم میں فروخت کیں۔