نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سمانتھا پرابھو کی نئی ویب سیریز سیٹاڈل کی شوٹنگ مکمل ،جلد ریلیز ہونے کا امکان ۔ اس حوالے سے سمانتھا جی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈائریکٹر راج اور ڈی کے کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے پراجیکٹ سے بڑی امیدوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری وہ فیملی ہے ، مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ مجھے ان کی اتنی ضرورت ہے ۔سمانتھا پرابھو نے سیٹاڈل میں اپنے کردار کو زندگی کا سب سے بڑا کردار قرار دیدیا۔















